
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو10وکٹوں سے ہرایا ہے۔
گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم انگلش باؤلرز کا سامنا نہ کرسکی اور 20.4اوورزمیں صرف انہتر رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔جنوبی افریقہ کی 10 بیٹرز ڈبل فگر تک نہ پہنچ پائیں۔’’سنالو۔جافتا‘‘ 22رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔انگلینڈ کی جانب سے ’’لنسے سمتھ‘‘ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔’’نیٹ سکائیور‘‘ ، ’’سوفی اکلیسٹون‘‘ اور ’’چارلی ڈین‘‘ کے حصے میں 2،2وکٹیں آئیں۔
جواب میں انگلینڈ نے 70رنز کا ہدف 14.1اوورزمیں بغیر نقصان کے حاصل کرلیا۔’ایمی جونز‘‘ 40 اور ’’ٹیمی بیو مونٹ‘‘21رنز پر ناقابل شکست رہیں۔’’لنسے سمتھ‘‘ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے تمام مقابلے پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔
DATE . Oct/5/2025