سی آئی ایس گیمز : پاکستان کے عبدالرحمٰن نے ریسلنگ میں برانز میڈل جیت لیا

سی آئی ایس گیمز : پاکستان کے عبدالرحمٰن نے ریسلنگ میں برانز میڈل جیت لیا
فوٹو: سی آئی ایس گیمز

آذربائیجان میں ہونے والے سی آئی ایس گیمز 2025 میں  پاکستان کے عبدالرحمٰن نے ریسلنگ میں  برانز میڈل جیت لیا۔

پاکستانی ریسلر عبدالرحمٰن نے برانز میڈل کی باؤٹ میں ترکمانستان کے عبدالمقیط نبی کو شکست دی۔

پاکستانی ریسلر نے 65 کے جی مقابلوں میں تیسری پوزیشن کی باؤٹ 5-10 سے جیتی۔

فیصلہ کن باؤٹ کے پہلے راؤنڈ میں عبدالرحمٰن نے 3 ، دوسرے میں 7  ٹیکنیکل پوائنٹ لیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عبدالرحمٰن نے کوارٹر فائنل میں بیلاروس کے ریسلر کو شکست دی تھی۔سیمی فائنل میں پاکستانی ریسلر ، کیرغیزستان کے کھلاڑی سے ہار گئے تھے۔

DATE . Oct/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top