ڈی جی آئی ایس پی آر کابلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزکا دورہ

News Image

کوئیٹہ: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئیٹہ کا دورہ کیا اور سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلباء سے تفصیلی گفتگو کی۔

بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزکے دورہ کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی /

فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

طلباء نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ؛ “آج کے انٹریکٹو سیشن میں ہمارے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور بہت سارے ابہام دور کیے”۔
طلباء کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں ایسے انٹریکٹو سیشنز مزید منعقد ہوں تاکہ یوتھ کی آگاہی اور شعور میں اضافہ ہو۔
طلباء نے معرکہ حق میں پاک فوج کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ۔

DATE . Oct/6/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top