بلوچستان کے بہادر عوام فتنہ الہندوستان کے سامنے آہنی دیواربن گئے، کورکی میں مقامی قبائل اورفتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ ، 4دہشتگرد ہلاک،2زخمی

News Image

اسلام آباد: بلوچستان کے بہادر عوام فتنہ الہندوستان کے سامنے آہنی دیواربن گئے ، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے کورکی میں پرامن لوگوں پر حملہ کیا ،کورکی میں مقامی قبائل اورفتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ میں 4دہشتگرد ہلاک اور2زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشتگردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا، کلی آدم زئی کور کی خواتین نے قرآن کا واسطہ دیکر دہشتگردوں کو جانے کیلئے بھی کہا، دہشتگردوں نے کورکی میں مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کیا ، دہشتگردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظرمقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا، دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور2 زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق کورکی کے مقامی قبائل نے عہد کیا ہےکہ وہ اپنےپرامن علاقے کو دہشتگردانہ سرگرمیوں میں استعمال نہیں ہونے دیں گے، بلوچستان کے بہادرعوام پرفتنہ الہندوستان کا اصل چہرہ عیاں ہو چکا ہے،خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے واضح ہے کہ فتنہ الہندوستان کا اسلام اور بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

DATE . Oct/6/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top