گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے،کئی یورپی ممالک میں احتجاجی مظاہرے

News Image

اسرائیلی بحریہ کی جانب سے صمود فلوٹیلا پر حملے اور کارکنوں کو حراست میں لے جانے پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

امریکہ ،برازیل ،برطانیہ، اٹلی ، فرانس، اسپین،ترکیہ اور یونان سمیت دیگر ملکوں میں فلسطین کے حامی ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے اور اسرائیلی بربریت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔۔اٹلی کے دارالحکومت روم میں مظاہرین نے ریلوے اسٹیشن اور مرکزی شاہراہ بند کر دی، اسپین کے 35 شہروں سمیت برسلز، برلن، اور بیونس آئرس میں بھی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔استنبول میں مظاہرین نے اسرائیلی قونصل خانے کے باہر نعرے بازی کی ۔

DATE . Oct/6/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top