سابق انگلش کپتان کی آئی سی سی کو پاک بھارت میچز نہ کرانے کی تجویز

سابق انگلش کپتان کی آئی سی سی کو پاک بھارت میچز نہ کرانے کی تجویز
وقت آ گیا ہے کہ اب دونوں ممالک کے تعلقات میں کمی آنے کی وجہ سے یہ تاثر ختم ہونا چاہیے: مائیکل ایتھرٹن/ فائل فوٹو

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے آئی سی سی کو آئندہ عالمی مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز نہ کرانے کی تجویز دے دی۔

مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ انہوں نے یہ تجویز ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھ کردی ہے کہ آئی سی سی کو ایونٹس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کا انتظام نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے شیڈول کرنے کی وجہ معاشی اور سفارتی ہوسکتی ہے مگر وقت آ گیا ہے کہ اب دونوں ممالک کے تعلقات میں کمی آنے کی وجہ سے یہ تاثر ختم ہونا چاہیے۔

سابق کپتان نے تسلیم کیا کہ آئی سی سی ایونٹ میں اس مقابلے کا مالی طورپر بڑا اثر ہے اور اس مقابلے کی وجہ سے ہی شاید ایک اندازے کے مطابق موجودہ سرکل میں براڈ کاسٹ رائٹس 3 ارب ڈالرز کے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مقابلہ بارڈر ٹینشن کے لیے پراکسی بن گیا ہے، پہلے کرکٹ کو ڈپلومیسی کے پہیے کے طور لیا جاتا تھا لیکن اب یہ واضح طور پر کشیدگی اور پروپیگنڈا کے لیے پراکسی ہے۔

مائیکل ایتھرٹن نے مزیدکہا کہ دونوں ٹیموں کے میچز کا ایونٹس میں انتظام کرنے کا بہت چھوٹا جواز ہے اور یہ جواز ہمیشہ مالی طور پر بیان کیا گیا، آئندہ سرکل میں ڈراز شفاف ہونے چاہئیں۔

DATE . Oct/6/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top