وزیراعظم شہباز شریف کی مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مشترکہ وژن کے تئیں آپ کی لگن اور وابستگی رنگ لا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز اکیاون برس کی ہوگئیں، وزیراعظم شہباز شریف نے بھتیجی  کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ‘مریم بیٹی سالگرہ مبارک ہو! آپ کو خوشی نصیب ہوں،صحت اور خوشحالی آپ کا کا مقدر ہو، ہمارے مشترکہ وژن کے تئیں آپ کی لگن اور وابستگی رنگ لا رہی ہے۔

– Advertisement –

شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے یہ سال آپ کے لیے طاقت، کامیابی اور بے شمار برکتیں لے کر آئے۔

Comments

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top