آئی سی سی ویمنزون ڈے ورلڈ کپ میں آج بھی ایک میچ کھیلا جائےگا۔ایونٹ کے ساتویں میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔اِندور میں ہونے والا مقابلہ دن ڈھائی بجے شروع ہوگا اور پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا جائےگا۔دونوں ٹیموں نے ویمنز ورلڈ کپ مہم کا آغاز بھاری شکستوں کے ساتھ کیا۔ نیوزی لینڈ کو آسٹریلیانے89رنز سے ہرایا، جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کے ہاتھوں 10وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کا آپس میں اکتوبر 2024میں ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد یہ پہلا مقابلہ ہے۔
Date . Oct/7/2025