بنگلہ دیش نے افغانستان کو تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کردیا ہے ۔شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دی۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے9وکٹوں پر143رنزبنائے۔ درویش رسولی 32رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمد سیف الدین نے3، ناصم احمد اور تنظیم حسن ثاقب نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش نے ہدف18اوورز میں 4وکٹوں پر حاصل کیا۔سیف حسن نے38گیندوں پر64رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ تنزید حسن نے33رنزبنائے۔ سیف حسن میچ اور ناصم احمد سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Date . Oct/7/2025