مثبت پیشرفت: حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات آج پھر ہونگے

مثبت پیشرفت: حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات آج پھر ہونگے
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری بمباری قیدیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہے: حماس وفد/ فائل فوٹو

قاہرہ: مصر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان کل شروع ہونے والے غزہ مذاکرات کا پہلا دن مثبت رہا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری ہے اور حماس وفد کی قیادت سینئر مذاکرات کار خلیل الحیہ کر رہے ہیں۔ 

رپورٹ کےمطابق مذاکرات کے پہلا دن کا اختتام مثبت طورپر ہوا، پہلے دن میں قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے، جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے جس کے بعد مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔

حماس کے وفد نے ثالثوں کو بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری بمباری قیدیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ 

DATE . Oct/7/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top