
آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں آج بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی خواتین ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
گوہاٹی میں میچ دن ڈھائی بجے شروع ہوگا اور پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا جائےگا۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ایک، ایک میچ کھیل چکی ہیں، بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف 7وکٹوں سے کامیابی سمیٹی، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 10وکٹوں سے ہرایا۔قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کو اپنے دونوں ابتدائی میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
DATE . Oct/7/2025