متعدد ممالک میں چینی وسط خزاں کے تہوار کا جشن

بیجنگ ()

وسط خزاں فیسٹیول کے موقع پر دنیا کے بہت سے ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا، جس میں مقامی باشندوں اور بیرون ملک مقیم چینیوں کو روایتی چینی تہوار منانے اور چینی ثقافت کی دلکشی محسوس کرنے کی طرف راغب کیا گیا۔

ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں، وسط خزاں فیسٹیول کی تقریبات نے دسیوں ہزار لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ شاندار پرفارمنس، غیر مادی ثقافتی ورثے کی سرگرمیاں، اور چینی کھانوں کی خوشبو نے مقامی لوگوں کو مسحور کر دیا۔

4 سے 5 اکتوبر تک، مانچسٹر، برطانیہ میں ایک عظیم الشان مڈ-آٹم فیسٹیول گارڈن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ پارٹی میں موجود افراد ثقافتی پرفارمنسز ، مون کیک ، خطاطی اور چینی ثقافتی پنکھوں سمیت دیگر سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

4 اکتوبر کو”مڈ آٹم فیسٹیول” کارنیول برازیل کے شہر ساؤ پالو میں منعقد ہوا۔ تیسری بار منعقد ہونے والے فیسٹیول میں چین اور برازیل کے فنکاروں نے مقامی سامعین کیلئے چینی ثقافتی خصوصیات کی حامل پرفارمنسز پیش کیں۔

DATE . Oct/8/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top