
پولینڈ کی ایگا شویٹک ‘ووہان اوپن کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔جاپان کی ناؤمی اوساکا اور چین کی زینگ شوئی نے بھی اپنے میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔
ووہان چین میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں ایگا شویٹک نے جمہوریہ چیک کی میری۔بوزکووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ سیکنڈ سیڈ شویٹک نے بوزکووا کو صرف 79منٹ کے میچ میں چھ۔1 اور چھ۔1سے بآسانی ہرایا۔
جاپان کی ناؤمی اوساکا نے کینیڈا کی لیلی۔فرنینڈس کے خلاف تین سیٹس میں کامیابی سمیٹی۔اوساکا نے فرنینڈس کو چار۔6،سات۔5 اور چھ۔3 سے مات دی۔
میزبان چین کی زینگ شوئی نےامریکہ کی ایما نوارو کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا۔ شوئی نے نوارو کو تین سیٹس میں چھ۔2، دو۔6 اور چھ۔3 سے ہرایا۔
DATE . Oct/9/2025


