
لاہور:سینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان سواتی کے والد، نذیر خان سواتی کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر اظہارِ تعزیت کیا۔
مریم اورنگزیب نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی اہلیہ، بیٹوں اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی اور دلی افسوس کا اظہار کیا۔
سینئر وزیر پنجاب نے نذیر خان سواتی کو مسلم لیگ (ن) کا مخلص، نظریاتی اور وفادار کارکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ نذیر خان سواتی پارٹی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ اور ایک پورا سیاسی باب تھے۔ انہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت، اصول پسندی اور وفاداری کی سیاست کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نذیر خان سواتی جیسے کارکنوں کی بدولت ہی مسلم لیگ (ن) ایک مضبوط سیاسی جماعت بنی۔ ان کی وفات سے پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے۔مریم اورنگزیب نے دعا کی کہا للہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔
DATE . Oct/11/2025


