اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،بیلاروس کی ارینا سبالنکا،امریکہ کی جیسیکا پگولا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

News Image

ورلڈ نمبر ون بیلاروس کی ارینا سبالنکا ووہان اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔امریکہ کی جیسیکا پگولا نے لاسٹ 4کےلئے کوالیفائی کیا۔

ووہان چین میں کھیلے جارہے ڈبلیو ٹی اے1000 کے کوارٹرفائنل میں دفاعی چیمپئن سبالنکا نےقازقستان کی ’الینا ریباکینا‘ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ سبالنکا نے ریباکینا کو چھ۔3اورچھ۔3سے زیر کیا۔

امریکہ کی جیسیکا پگولا نے جمہوریہ چیک کی ’ کترینا۔سیانکووا ‘ کو تین سیٹس میں مات دی۔پگولا نے سیانکووا کے خلاف دو۔6،چھ۔0اور چھ۔3سے کامیابی سمیٹی۔سیمی فائنل میں جیسکا پگولا اور دفاعی چیمپئن ارینا سبالنکا مدمقابل ہوں گی۔

DATE . Oct/11/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top