پاکستان اور قطر کی قیادت کا دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

News Image

اسلا م آباد:پاکستان اور قطر کی قیادت نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ شرم الشیخ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

وزیراعظم نے دیگر برادر ملکوں کے ساتھ تعاون کے لیے امیر قطر کی ثابت قدمی اور سفارتکاری کو سراہا جس کے نتیجے میں شرم الشیخ میں تاریخی امن معاہدے پر دستخط ہوئے ۔ محمد شہباز شریف نے غزہ بحران کا منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کرنے کے لیے قطر کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی ۔

انہوں نے کہا کہ امن معاہدے نے لاکھوں فلسطینیوں میں زندگی دوبارہ شروع کرنے اور تعمیر نو کی امید جگائی ہے ۔ وزیراعظم نے 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس شریف کے بطور دارالحکومت کے ساتھ آزاد قابل عمل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ۔انہوں نے فلسطینی عوام کے لیے انسانی بنیاد پر امداد کی فراہمی کے لیے بھی مسلسل حمایت کا عزم کااظہار کیا ۔

امیر قطر نے پاکستان کی طرف سے یکجہتی کے اظہار اور فلسطین سے متعلق اصولی موقف پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری کی مستقل توجہ خطے میں دیر پا امن کے لیے استحکام میں بہت معاون ثابت ہو گی ۔

دونوں رہنماوں نے باہمی تشویش کےعلاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم اور امیر قطر کے درمیان ایک ماہ کےدوران یہ چوتھی ملاقات تھی

DATE . Oct/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top