افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد، پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار

News Image

پشاور:ملک بھر سے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کی پُر زور مذمت کی گئی اور پوری قوم نے متحد ہو کر پاک فوج کے شانہ بشانہ ملکی دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔ شہریوں نے کہا کہ دشمن کی ایما ءپر افغانستان سے پاک فوج پر حملے ہرگز قبول نہیں۔

عوام نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان شہریوں کو بھائی مانا ہے اور انہیں بہتر ماحول فراہم کیا۔ تاہم شہریوں کا مطالبہ ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کی مخالفت کے لیے استعمال نہ ہونے دے اور وہاں موجود دہشت گرد پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔

بعض شہریوں نے کہا کہ اگر افغانستان نے جنگ کی غلطی کی تو بھارت سے بھی سخت جواب دیا جائے گا اور 40 سال پناہ دینے کے باوجود جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

عوامی ردعمل میں یہ تاثر بھی سامنے آیا کہ ایک غیر مسلم ملک کے ساتھ مل کر اپنے ہی مسلمان بھائیوں کا خون بہانا افسوسناک عمل ہے اور افغانستان کو بھارت کے اشاروں پر پاکستان پر حملے کرنا ترک کرنا چاہیے۔ شہریوں نے کہا کہ اگر بھارت کی ایسی حرکتیں جاری رہیں تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کرے گی۔

ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے عوام نے پاک فوج کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، اور کہا کہ حال ہی میں پاک فوج کے مؤثر جواب کے بعد بھارت کی عالمی سطح پر رسوائی ہوئی اور ہمارے بہادر جوانوں نے افغانستان کی جارحیت کا بھی منہ توڑ جواب دیا۔ شہریوں نے دوبارہ حملے کی صورت میں بھی سخت جواب دینے کا عندیہ دیا۔

DATE . Oct/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top