
شرم الشیخ :نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے آج شرم الشیخ، مصر میں منعقدہ “غزہ امن کانفرنس” کے دوران مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ اور فلسطین میں امن، استحکام اور انسانی امداد کی فوری ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے غزہ امن کانفرنس کی میزبانی کرنے اور خطے میں کشیدگی میں کمی اور استحکام کے لیے مصر کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
DATE . Oct/14/2025


