چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

News Image

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر العیسیٰ کی ملاقات ہوئی، جس کی میزبانی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات علیم خان اور سینیٹر حافظ عبد الکریم بھی موجود تھے۔

ملاقات میں عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے مسلم ورلڈ لیگ کی خدمات کو سراہا گیا اور مذہبی سفارت کاری اور فلاحی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے ڈاکٹر العیسیٰ کو پاکستان آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔

ڈاکٹر العیسیٰ نے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزیر مذہبی امور کی میزبانی کو سراہتے ہوئے وزارت مذہبی امور کے حکام کی بہترین انتظامی کاوشوں پر تحسین کی اور تقریب کے شاندار انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

DATE . Oct/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top