
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ماڈل بن رہا ہے۔مضبوط کنیکٹیویٹی کے بغیر کوئی” اے آئی” منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔
“GITEX DUBAI 2025” میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ اور نیشنل ڈیجیٹل اتھارٹی کے ذریعے ملک میں مؤثر ڈیجیٹل نظام قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط کنیکٹیویٹی کے بغیر کوئی AI منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔نیشنل AI پالیسی کے تحت2030 تک 1,000 AI مصنوعات، 50,000 شہری AI منصوبے اور 1 ملین AI پروفیشنلز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی یو کی آئی سی ٹی ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی 14 فیصد بہتری، یو این ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 پوزیشن کا اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کو 5G، فائبر نیٹ ورک اور AI انوویشن حبز سمارٹ ڈیوائس مینوفیکچرنگ اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دے رہا ہے۔
DATE . Oct/14/2025


