پاکستان نے اقوام متحدہ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر بھارتی مندوب کا بیان مسترد کردیا

News Image

نیویارک:پاکستان نے اقوام متحدہ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر بھارتی مندوب کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہے۔بھارت کا دعویٰ کہ کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے، بین الاقوامی قانون، تاریخ اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری ذوالفقار علی نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینا غیر منصفانہ اور غلط فہمی پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی فوجی موجودگی اور تشدد سے کشمیری امنگیں دبائی نہیں جا سکتیں۔پاکستان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ریفرنڈم کا مطالبہ دہراتا ہے۔پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور انصاف کے حصول کے لیے اپنی آواز بلند کرے۔

DATE . Oct/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top