ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور سکیورٹی اہلکار پولیو پروگرام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ،عائشہ رضا فاروق

News Image

اسلام آباد:وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے لیوی کانسٹیبل عبد الکبیر کے ساتھ پیش آنے والے المناک سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور سکیورٹی اہلکار پولیو پروگرام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جو پاکستان کے بچوں کے تحفظ کے لئے بہادری اور لگن کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں، ہم تمام فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیوی کانسٹیبل عبد الکبیر کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس مشن کو مزید عزم و حوصلے کے ساتھ جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ ہم ان کے اہلخانہ، دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اس نہایت مشکل وقت میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز اور سکیورٹی اہلکار بے مثال حوصلے اور لگن کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں تاکہ ہر بچے کو پولیو جیسی موذی بیماری سے محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام ان تمام فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ کھڑا ہے جو اپنی کمیونٹی کی خدمت کے لئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر غیر متزلزل عزم اور بھرپور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

DATE . Oct/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top