
ریاض:اٹلی کے جینک سنر اور امریکہ ٹیلر فرٹزسکس کنگز سلام ٹینس ایگزیبشن ٹورنامنٹ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
ریاض میں کھیلے جارہے سالانہ نمائشی ٹورنامنٹ “سکس کنگز سلام” میں جینک سنر نے یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس کو شکست دے کر لاسٹ فورمیں جگہ بنائی۔سنر نے سٹسیپاس کو صرف ایک گھنٹہ اور 16 منٹ میں 2۔6 اور 3۔6 سے شکست دی۔ اب سنر کا مقابلہ عالمی نمبر پانچ نوواک جوکووچ سے ہوگا۔
امریکہ کے ٹیلر فرٹز نےعالمی نمبر تین جرمنی کے الیگزینڈر زویریو کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔فرٹز نے الیگزینڈر زویریو کو 3۔6اور 4۔6سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ جہاں پر ان کامقابلہ عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز سے ہوگا۔
DATE . Oct/16/2025


