
ادیس ابابا:وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا پہنچ گئے۔
وزیرِ تجارت کی آمد پر ایتھوپیا کے وزرائے مملکت اور پاکستانی سفارتکاروں نے پُرتپاک استقبال کیا۔ادیس ابابا میں 16 سے 18 اکتوبر تک پانچویں پاکستان۔افریقہ تجارتی کانفرنس اور سنگل کنٹری ایگزیبیشن ہوگی۔
تقریب وزارتِ تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔پاکستان کی “لُک افریقہ پالیسی” کے تحت افریقی ممالک سے معاشی تعلقات مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں ۔
ایگزیبیشن میں ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، انجینئرنگ، آئی ٹی، زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کی 110 سے زائد پاکستانی کمپنیاں شریک ہوں گی۔پاکستانی کمپنیوں کی شرکت پاکستان کی صنعتی استعداد اور برآمدی صلاحیت کو اجاگر کرے گی۔
وزیرِ تجارت ایتھوپیا کے حکومتی نمائندوں اور کاروباری رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔پاکستان نے افریقہ کے ساتھ باہمی فائدے پر مبنی شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
DATE . Oct/16/2025


