پاکستان اور مصر کا بحری و صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ،بلیو اکانومی کے فروغ کا عزم

News Image

اسلام آباد: پاکستان اور مصر نے بحری اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور بلیو اکانومی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے بحری امور اور مصر کے سفیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

وفاقی وزیر نے ملاقات کے دوران افریقہ، وسطی ایشیا اور مصر میں پاکستان ہاؤسز قائم کرنے کی تجویز پیش کی جن کا مقصد تجارتی تعلقات کو وسعت دینا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

مصری سفیر نے سویز کینال کے فری زون تجربات پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش کی اور بحری شعبے میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انھوں نے پاکستانی برآمدات کے معیار اور مسابقت کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے بحری اور صنعتی شعبے کو بین الاقوامی مارکیٹس میں توسیع دینے کے لیے مربوط اقدامات جاری ہیں۔ یہ پیش رفت بلیو اکانومی کے فروغ اور پاکستان کی عالمی معاشی شمولیت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

DATE . Oct/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top