صدر ٹرمپ کا پاک افغان مسئلے کے حل میں اظہارِ دلچسپی، وزیراعظم پاکستان اورفیلڈ مارشل کی تعریف

News Image

کوالالمپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے کے موقع پر ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کو بھی جلد ختم کروا سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں دنیا بھر میں تنازعات پر اپنی ثالثی کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ اب تک آٹھ جنگیں ختم کروا چکی ہے اور اب صرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی باقی ہے۔

انہوں نے کہا: ’’میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے جنگ شروع کر دی ہے، لیکن میں اسے بھی جلد ختم کروا سکتا ہوں۔ میں پاکستان کے بارے میں جانتا ہوں،وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عظیم لوگ ہیں، اور مجھے کوئی شک نہیں کہ ہم اسے جلد ہی حل کر لیں گے۔‘‘

امریکی صدراس سے قبل مصر میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقعے پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کر چکے ہیں۔

DATE . Oct/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top