ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں آسیان سمٹ کا آغاز

News Image

کوالالمپور: جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم ‘آسیان’ کا 47واں سربراہی اجلاس ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہوگیا ہے۔اجلاس میں شرکت کے لیے عالمی و علاقائی رہنماء کوالالمپور پہنچ رہے ہیں۔

امریکا، جنوبی افریقہ، برازیل، جنوبی کوریا کے صدور، چین، جاپان، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم اجلاس میں شریک ہوں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اجلاس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ چکے ہیں اور ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

اس دوران صدر ٹرمپ نے روایتی انداز میں رقص کیا اور اپنے ہاتھوں سے امریکہ اور ملائشیا کے پرچم لہرا کر خوشی کا اظہار کیا۔آسیان اجلاس میں ساؤتھ چائنا سی کی صورتحال، بڑھتی امریکہ-چین مسابقت اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو کا امکان ہے۔

DATE . Oct/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top