
امریکن فٹبال میجر لیگ ساکر کے پلے آف مرحلے میں’ایف سی سنسناٹی‘ نے ’کولمبس کریو‘ کو ہرادیا۔
اوہائیو میں کھیلے گئےمشرقی کانفرنس کے اوپننگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں ’ایف سی سنسناٹی‘ نے ’کولمبس کریو‘ کے خلاف ایک گول سے کامیابی سمیٹی۔کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے گزرا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول ’کیون ڈینکی‘ نے کھیل کے 78ویں منٹ میں کیا۔تین میچز کی سیریز میں ایف سی سنسناٹی کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو کولمبس میں ہوگا، جبکہ ضرورت پڑنے پر فیصلہ کن میچ 8 نومبر کو سنسناٹی میں کھیلا جائے گا۔
DATE . Oct/28/2025


