
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ترکی کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان نےٹیلیفونک رابطہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ کی بدلتی ہوئی صورتحال اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے آئندہ اقدامات اور طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترک وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو آئندہ ہفتے ترکی میں ہونے والے ان آٹھ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، جو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA80) کے موقع پر غزہ کے مسئلے پر سفارتی مشاورت میں شریک تھے۔
DATE . Oct/29/2025


