
ممبئی: نوجوان بھارتی اداکار سچن چاندواڑے چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ‘جم تارہ: سیزن 2’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نوجوان اداکار سچن چاندواڑے نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔ ان کی عمر صرف 25 سال تھی۔
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ 24 اکتوبر کو مہاراشٹرا کے جل گاؤں میں سچن کو اہلِ خانہ نے گھر میں خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔ انہوں نے فوراً انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا۔تاہم دوران علاج وہ چل بسے۔
ابھی تک خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
سچن کو بچپن ہی سے اداکاری کا شوق تھا۔ اسی جذبے کے تحت انہوں نے ممبئی اور پھر مراٹھی فلم انڈسٹری میں کام کیا۔
نوجوان اداکار کی آنے والی فلم (Asuravan) تھی،اس پروجیکٹ کے بارے میں انہوں نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا۔
DATE . Oct/29/2025


