نیدرلینڈز کا پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

News Image

اسلام آباد: نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیرِ خزانہ پاکستان اور ڈچ سفیر کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق ایک اہم ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں فریقین نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان اقتصادی تعلقات، تجارتی امکانات، سرمایہ کاری کے فروغ اور دوطرفہ شراکت داری کو مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈچ سفیر نے کہا کہ نیدرلینڈز زراعت، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں نئی سرمایہ کاری شراکت داری پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سرگرم 50 سے زائد ڈچ کمپنیاں مختلف صنعتی و تجارتی منصوبوں میں کام کر رہی ہیں اور وہ ٹیکسٹائل و دیگر شعبوں میں مزید توسیع کی خواہاں ہیں۔

ڈچ ترقی و مالیاتی ادارے (FMO) نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ میں مزید معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیرِ خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں معیشت استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی اقتصادی درجہ بندی اپ گریڈ کر کے پاکستانی معیشت کے مضبوط ہونے کی تصدیق کی ہے۔حکومت کی سرمایہ کاری اور برآمدات پر مرکوز پالیسی سے پاکستان کی معیشت مضبوط اور مستحکم ہو گی ۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مؤثر حکمت عملی سےپاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار نمایاں ہے۔

DATE . Oct/30/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top