
ریاض: شہزادی ریما بنت بندر السعود نے کینسر کی روک تھام اور اس کی بروقت تشخیص سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے ایک نئی مہم کا اعلان کیا ہے جو باقاعدہ طبی معائنے، سکریننگ اور صحت مند طرزِ زندگی کے ذریعے ممکن ہے۔ع
رب نیوز کے مطابق منگل کے روز اپنی صحت سے متعلق مہم’’ کے ایس اے۔10‘‘ (10KSA) کے ذریعے شہزادی ریما جو امریکہ میں مملکت کی سفیر بھی ہیں، نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔امسال 8 دسمبر کو آنے والے ’لیوینڈر ربن ڈے‘ کے موقع پر ’ٹین کے ایس اے‘ نے لوگوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنی کہانیاں سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ لیوینڈر رنگ دنیا بھر میں تمام اقسام کے کینسر کی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے یہ اعلان آٹھویں سالانہ گلوبل ہیلتھ ایگزیبیشن کے دوران کیا جو 27 سے 30 اکتوبر تک ریاض ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں جاری ہے۔مہم کے آغاز پر شہزادی ریما نے کہا کہ ’ہمارے ساتھ شامل ہو کر آپ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد دیں گے کہ باقاعدہ طبی معائنے اور سکریننگ کے ذریعے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا کتنا ضروری ہے، کیونکہ یہ بروقت تشخیص کا باعث بن سکتی ہیں۔
DATE . Oct/31/2025


