
لاہور:پاکستان نے جنوبی افریقہ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزدو۔ایک سے اپنے نام کرلی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئےتیسرے اور فیصلہ کن میچ میں گرین شرٹس نے4وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں پر139رنزبنائے۔ریزا۔ہینڈریکس نے34، کاربن بوش نے30، کپتان ڈونوون فریرا نے29رنزبنائے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے3، فہیم اشرف اور ڈیبیوٹنٹ عثمان طارق نے2،2وکٹیں اپنے نام کیں۔
قومی ٹیم نے 140 رنز کا ہدف19اوورزمیں 6 وکٹوں پر حاصل کیا۔بابر اعظم نے 68 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے۔ کپتان سلمان علی آغا نے33اور صاحبزادہ فرحان نے 19رنز بنائے ۔ بابر اعظم میچ جبکہ فہیم اشرف سیریزکے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز بھی کھیلی جائےگی۔ سیریز کا آغاز 4 نومبرکو فیصل آباد میں ہوگا۔ دوسرا میچ 6 جبکہ آخری ون ڈے 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
DATE . Nov/2/2025


