وسطی خطے میں درآمدات اور برآمدات 2.84 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں
بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ تجارت 1.5 ٹریلین یوآن رہی
بیجنگ () چین کے وسطی اور مغربی علاقوں میں
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں درآمدات و برآمدات نے ایک نئی بلندی کو چھوا ہے، جو بیرونی تجارت کو مستحکم کرنے اور کھلے پن کو وسعت دینے میں ایک اہم قوت بن گئی ہیں۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق
رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں وسطی خطے میں درآمدات اور برآمدات 2.84 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں جو ایک نیا ریکارڈ ہیں اور سال بہ سال 11.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ تجارت 1.5 ٹریلین یوآن رہی، جس میں 14.5 فیصد کا اضافہ ہوا، جو وسطی علاقوں کے کل بیرونی تجارتی حجم کے پچاس فیصد سے زیادہ ہے۔
جبکہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں مغربی خطے کی برآمدات 2 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں جو 13.7 فیصد کا اضافہ ہے۔ درآمدات 1.2 ٹریلین یوآن رہیں جو 4.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ تجارت دو ٹریلین یوآن رہی، جو وسطی علاقوں کے کل بیرون ملک تجارتی حجم کے60 فیصد سے زیادہ ہے۔
مغربی علاقہ اپنی خوبیوں اور فائدہ مند صنعتوں کے معیار اور کارکردگی کو مسلسل فروغ دے رہا ہے ۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں ، ہائی ٹیک مصنوعات کی برآمد 458.38 بلین یوآن رہی ، جو 26.4 فیصد کا اضافہ ہے ، جو عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین میں انضمام کے لیے ایک مضبوط تحریک فراہم کر رہا ہے۔
DATE . Nov/3/2025



