متعدد غیرملکی سیاسی رہنما چین کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم 10 سے 13 نومبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ آٹھویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ جارجیا کے وزیر اعظم ارکلی کوباخیڈزے، سربیا کے وزیر اعظم جورو ماکٹ، نائجیریا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر تاج الدین عباس اور سلووینیا کی قومی کونسل کے صدر مارکو لوٹریچ سمیت دیگر غیر ملکی رہنما چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر ایسٹونیا کے وزیر خارجہ مارگوس تسہکنا 4 سے 6 نومبر تک چین کا دورہ کریں گے۔

DATE . Nov/3/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top