چین اور امریکہ کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان اہم اتفاق رائے کو سنجیدگی سے نافذ کرنا چاہیے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ ()
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اگر چین ریئر ارتھ میٹلز کی برآمد ات کو روکتا رہا تو امریکا چین پر اضافی محصولات عائد کر سکتا ہے۔ پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ متعلقہ چینی محکمے نے ریئر ارتھ میٹلز کی برآمدات پر کنٹرول سے متعلق چین کی پالیسی کے بارے میں اپنا موقف بارہا واضح کیا ہے۔ کوالالمپور میں چین امریکہ تجارتی مذاکرات کے نتائج پوری طرح سے ظاہر کرتے ہیں کہ دھمکیاں اور دباؤ مسئلے کو حل کرنے میں مددگار نہیں ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ چین اور امریکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان بوسان میٹنگ میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو سنجیدگی سے نافذ کریں تاکہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون اور عالمی معیشت کو مزید استحکام دیا جا سکے۔

DATE . Nov/3/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top