چین کی فرانس اور سویڈن کیلئے ویزہ فری پالیسی سے عوامی تبادلوں میں اضافہ ہوگا،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین نے فرانس سمیت دیگر ممالک کے لیے ویزہ فری پالیسی میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، چین 10 نومبر 2025 سے 31 دسمبر 2026 تک سویڈن کے شہریوں کیلئے بھی ویزہ فری پالیسی نافذ کرے گا۔ جبکہ چین نے کینیڈا کے لئے گروپ ٹورز کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے چین اور کینیڈا کے عوام کے درمیان تبادلے کو مزید فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی میں اضافہ ہوگا۔

DATE . Nov/3/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top