لالیگا میں ریال بیٹس کی شاندار کارکردگی، مالورکا کو تین۔صفر سے شکست

News Image

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں ریال بیٹس نے مالورکا کو شکست دی۔سیویلے میں کھیلے گئے میچ میں ریال بیٹس نے مالورکا کو تین۔صفر سے مات دی۔ تینوں گول پہلے ہی ہاف میں ہوئے۔ کھیل کے10ویں منٹ میں ’انٹونی‘ نے گول کرکے ریال بیٹس کو برتری دلائی،34ویں منٹ میں انٹونی نے دوسرا گول کیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے تیسرا اور آخری گول ’عبدالصمد الزلزولی‘ نے 37ویں منٹ میں کیا۔اس کامیابی کے بعد ریال بیٹس کی ٹیم 19پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔ریال میڈرڈ 30پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

DATE . Nov/3/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top