
بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے ممبئی کے گڑگاؤں میں اپنے دو اپارٹمنٹس فروخت کردیے۔
امیتابھ کی اس جائیداد کی رجسٹریشن دستاویزات تک رسائی رکھنے اور بھارتی رئیل اسٹیٹ ڈیٹا تجزیہ کرنے والے ادارے سی آر میٹرکس کے مطابق اداکار کے یہ دونوں اپارٹمنٹس عمارت کی 47 ویں منزل پر ہیں۔
امیتابھ نے یہ 2 لگژری اپارٹمنٹس 12 کروڑ روپے میں فروخت کرکے 47 فیصد منافع حاصل کیا۔
سی آر میٹرکس کے مطابق ان میں سے ہر ایک اپارٹمنٹ کا رقبہ 1820 اسکوائر فٹ ہے۔
امیتابھ بچن نے 2012 میں یہ دونوں اپارٹمنٹس 8.12 کروڑ روپے میں خریدے تھے جو اب انہوں نے 12 کروڑ روپے میں فروخت کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے پچھلے 13 سالوں میں تقریباً 47 فیصد منافع حاصل کیا ہے۔
DATE . Nov/5/2025


