وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی الگ الگ ملاقاتیں،مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت

News Image

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی اور سینیٹر منظور احمد کاکڑ، پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق، نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر پولین بلوچ اور عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان اور سینیٹر عمر فاروق نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر گفتگو اور مشاورت ہوئی۔

ملاقاتوں میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شامل تھے۔

DATE . Nov/7/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top