خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو کی قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سی ای او محمد سیف السویدی سے ملاقات

News Image

دوحہ:خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دوحہ میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سی ای او محمد سیف السویدی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان توانائی، بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

خاتونِ اول نے پاکستان میں ایسے اشتراک کی حوصلہ افزائی کی جو پائیدار اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو۔ اس موقع پر محمد سیف السویدی نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

DATE . Nov/7/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top