وزیراعظم سے ایشیئن فٹبال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی ملاقات،فٹبال کی ترقی کیلئے اے ایف سی کے تعاون کا اعادہ

News Image

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایشیئن فٹبال کنفیڈریشن (AFC) کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ وزیرِ اعظم نے پاکستان میں فٹبال کی ترقی، اسے خطے میں فٹبال کے کھیل کے حوالے سے ایک اہم مرکز اور ایک خودمختار و میرٹ پر مبنی فٹبال فیڈریشن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے صدر اے ایف سی کا خیرم مقدم کیا اور ایشیاء میں فٹبال کے کھیل کی ترقی کیلئے شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی قیادت میں اے ایف سی کے کردار کی تعریف کی۔ وزیرِ اعظم نے حکومت کے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت فٹبال سمیت تمام کھیلوں میں نوجوانوں کو یکسان ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

وزیرِ اعظم نے پاکستان میں فٹبال کی ترقی، اسے خطے میں فٹبال کے کھیل کے حوالے سے ایک اہم مرکز اور ایک خودمختار و میرٹ پر مبنی فٹبال فیڈریشن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے پاکستان بشمول آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان میں فٹبال کی ترقی، کوچز اور ریفریز کی فراہمی، اسٹیڈیمز، قومی تربیتی مراکز اور ٹیلنٹ پاتھ ویز کے قیام کے حوالے سے پاکستان اور اے ایف سی کے تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے پاکستان میں اے ایف سی کے میچز کی میزبانی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ نے ان کی بے مثال میزبانی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے اے ایف سی کے تعاون کا اعادہ کیا۔

DATE . Nov/7/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top