چین میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2025 کا آغاز

سمٹ کے دوران مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے گرد 24 فورمز منعقد ہوں گے

بیجنگ () عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2025 (وو چن سمٹ) صوبہ زے جیانگ کے قصبے ووچن میں شروع ہو گئی۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس سال کی ووچن سمٹ کا مرکزی خیال “کھلے تعاون، محفوظ اور جامع ڈیجیٹل انٹیلی جنس مستقبل کی تعمیر۔ سائبر اسپیس کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر” ہے۔
سمٹ کے دوران بلاک چین، اسمارٹ زراعت، مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے گرد 24 فورمز منعقد ہوں گے، جن میں مباحثوں کے موضوعات محض انٹرنیٹ کے دائرے سے آگے بڑھ کر حقیقی معیشت اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ساتھ گہرے انضمام تک محیط ہوں گے۔

DATE . Nov/7/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top