چین کے کھلے پن کے دروازے دن بدن وسیع تر ہوتے جا رہے ہیں ، چینی وزارت تجارت

بیجنگ () چینی وزارت تجارت کی معمول کی پریس بریفنگ میں، ترجمان نے بتایا کہ وزارت تجارت “مشترکہ وسیع مارکیٹ۔ چینی برآمدات” سیریز کے نئے پروگراموں کا آغاز کرے گی۔ ہر سال دس اہم موضوعات کے تحت سو سے زائد تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
ترجمان حہ یا دونگ نے بتایا کہ “مشترکہ وسیع مارکیٹ۔ چینی برآمدات” سیریز تقریبات کا انعقاد اس بات کا واضح اظہار ہے کہ چین کی وسیع مارکیٹ کے مواقع ہمیشہ موجود ہیں، دنیا کے لیے چین کے کھلے پن کے دروازے دن بدن وسیع تر ہوتے جا رہے ہیں۔ چین دنیا کے تمام ممالک کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ چین کے ساتھ ہاتھ ملا کر مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور مشترکہ ترقی کریں۔

DATE . Nov/7/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top