
اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے آج ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاک۔امریکا تعلقات میں جاری مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے امریکا اور عرب و اسلامی ممالک کی کوششوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
DATE . Nov/8/2025


