
لاہور: صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے افتخار چیمہ کی وفات پر دُکھ کا اظہار کیا ہے-
محمد نواز شریف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افتخار چیمہ کی ناگہانی وفات پر دِلی رنج ہوا۔ وہ مسلم لیگ ن کے باوفا رکن اور میرے مخلص ساتھی تھے۔ میں دُکھ کی اِس گھڑی میں انکے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
محمد نوازشریف نے کہا یے کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
DATE . Nov/9/2025


