وزیرِ اعظم کا حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ

News Image

اسلام آباد:وزیرِاعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیرمقدم کیا اور 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ وہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے مشکور ہیں، جنہوں نے اس قومی سوچ کو بھرپور حمایت فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور بہتر گورننس کے لیے 27 ویں آئینی ترمیم کی مشترکہ کوششیں کی گئی ہیں۔موجودہ حکومت کے دوران حاصل کیے گئے تمام سنگ میل حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اور دنیا میں نام بھی اتحادی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی اور اتحاد کی عکاس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

DATE . Nov/10/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top