
منگل کی صبح بھارتی میڈیا کے بڑے ناموں انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز، نیوز 18 اور ہندوستان ٹائمز نے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں چلائیں جس کی ان کی بیٹی ایشا دیول نے تردید کی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکار کی ٹیم نے 11 نومبر بروز منگل کی صبح ان کی موت کی تصدیق کی۔
دھرمیندر کو گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے اور اب وہ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
معروف صحافی راجدیپ سردیسائی اور اداکار و مصنف جاوید اختر نے بھی ٹوئٹس میں دھرمیندر کی موت کی تصدیق کی اور دکھ کا اظہار کیا۔
بعدازاں ان کی بیٹی ایشا دیول نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے خبروں کی تردید کی اور اب اداکار کی اہلیہ ہیما مالنی کی ٹوئٹ بھی سامنے آئی ہے۔

ہیما مالنی نے اپنی ٹوئٹ میں برہمی کا اظہار کیا اور لکھا کہ ‘جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل معافی ہے! ذمہ دار چینلز ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں کیسے پھیلا سکتے ہیں جس کا علاج ہو رہا ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں؟’
اداکارہ نے لکھا ’یہ تذلیل اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، براہ کرم ہماری فیملی کو پرائیویسی دیں’۔
DATE . Nov/11/2025


