اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستانی اتھلیٹس کی شاندار کارکردگی

News Image

اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستانی اتھلیٹس کی شاندار کارکردگی،پاک آرمی کے باکسرز نے ملک کو دو تمغے دلائے۔

اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کی باکسنگ ٹیم نے تاریخ رقم کی۔ پانچ رکنی ٹیم میں سے چار کھلاڑی پاک فوج سے تعلق رکھتے تھے۔مس فاطمہ الزہرا نے60 کلوگرام اور سپاہی قدرت اللہ نے 55 کلوگرام کیٹگری میں شاندار مقابلے کئے۔ دونوں باکسرز نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اور کانسی کے تمغے جیت کر پاکستان کے لئے باکسنگ کے پہلے تاریخی تمغے حاصل کئے۔

یہ کامیابی پاکستان کے لیے باکسنگ کے شعبے میں ایک نئے دور کی شروعات قرار دی جا رہی ہے، خصوصاً پاک فوج کے کھلاڑیوں کی محنت اور نظم و ضبط کو سراہا جا رہا ہے۔گیمز میں پاکستان آرمی کی جانب سے سپاہی قدرت اللہ، مس فاطمہ الزہرا، مس ماریہ، کوچ حوالدار (ریٹائرڈ) نصار اور
برطانوی و پاکستانی دہری شہریت رکھنے والی کھلاڑی مس لورا اکرم نے نمائندگی کی۔

DATE . Nov/12/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top