
اسلام آباد:سینیٹ میں سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تعزیتی قراردادمتفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرارداد نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ایوان میں پیش کی۔قرارداد میں عرفان صدیقی مرحوم کی تعلیم ، صحافت ،ادب اور سیاست میں گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی صدارت میں ہوا۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ،محمد اورنگزیب ، رانا ثناء اللہ اور ارکان سینیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور ملک ایک مدبر رہنما سے محروم ہو گیا۔عرفان صدیقی سیاست میں درویش صفت انسان تھے۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ارکان سینیٹ نے عرفان صدیقی کی وفات پر گہرےغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی۔
اس سے پہلے سینیٹ میں نو منتخب سینیٹر خرم ذیشان نے بطور رکن حلف اٹھایا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ان سے حلف لیا۔سینیٹ اجلاس جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی ہو گیا۔
DATE . Nov/13/2025


